ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیمانچل ایکسپریس کے 11 ڈبے پٹری سے اترے، سات افراد ہلاک،24زخمی

سیمانچل ایکسپریس کے 11 ڈبے پٹری سے اترے، سات افراد ہلاک،24زخمی

Sun, 03 Feb 2019 22:02:32    S.O. News Service

حاجی پور 3فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریلوے کے مرکزی وزیرکی توجہ وزیرخزانہ بن کربجٹ کی تیاری اورپھرواہ واہی لوٹنے میں مصروف رہی اورادھربہار کے ویشالی ضلع کے سہدیئی بزرگ ریلوے اسٹیشن کے قریب اتوار کی صبح تقریبا چار بجے 12487 جوگ بنی۔آنند وہار ٹرمینل سیمانچل ایکسپریس ٹرین کے 11 ڈبے پٹری سے اتر جانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 24 دیگر زخمی ہو گئے۔

مشرقی وسطی ریلوے کے اعلیٰ افسر تعلقات عامہ راجیش کمار نے بتایا کہ پہلی نظر میں حادثے کی بنیادی وجہ ریلوے پٹری میں دراڑ لگ رہی ہے۔اس کی جانچ سی آر ایس (مشرقی علاقے) لطیف خان کریں گے۔وزیر اعلی نتیش کمار نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں افسوس کا اظہار کیا ہے ۔کمار کی ہدایت پر ویشالی کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ واقعہ کے مقام پر موجود ہیں۔پولیس انتظامیہ ریلوے کے ساتھ راحت اور بچاؤ کام میں تعاون کر رہا ہے۔وزیر اعلی نے حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کے جلد صحت مند ہونے کی بھی دعا کی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مانوجیت سنگھ ڈھلوں نے بتایا کہ حادثے میں 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ریلوے پولیس (آر پی ایف) سپرنٹنڈنٹ (مظفر پور) سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں سات افراد کی موت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام زخمی مسافروں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال، ڈسٹرکٹ اسپتال اور ریلوے اسپتال لے جایا گیا ہے۔جائے حادثہ پر ڈاکٹر کافی تعداد میں موجود ہیں۔ایمبولینسوں سروس بھی دستیاب ہے۔راجیش نے بتایا کہ امدادی کام چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے نے تمام مسافروں کے لئے کھانے اور پینے کے پانی کی کافی اہتمام کیا ہے۔حاجی پور اور پٹنہ میں بھی کھانے، پینے کے پانی وغیرہ کا بندوبست۔


Share: